آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان پہلے جائزے پر سٹاف کی سطح پر معاہدہ

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان پہلے جائزے پر سٹاف کی سطح پر معاہدہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور پاکستانی حکام کے درمیان پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پہلے جائزے پر سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔اس معاہدے میں پائیدار مالیاتی استحکام کے حصول میں مدد دینے کے تحت28 ماہ کیلئے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کا نیا انتظام بھی شامل ہے۔بورڈ کی منظوری کے بعد، پاکستان کوتوسیعی فنڈ سہولت کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرملیں گے۔ جس کے بعد آئی ایم ایف سے ملنے والی قسط کی مجموعی رقم تقریباً دو ارب ڈالر ہو جائے گی۔یہ معاہدہ ٹیکس ایکویٹی، مالیاتی استحکام، توانائی کے شعبے کی تبدیلی اور موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاشی اصلاحات میں پاکستان کی نمایاں پیش رفت کا ثبوت ہے۔آئی ایم ایف کے تعاون سے پاکستان کی یہ کوششیں ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھ رہی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --