پشاور،پراجیکٹ کے اختتام پر محکمہ سماجی بہبود کے 182 ملازمین فارغ

پشاور،پراجیکٹ کے اختتام پر محکمہ سماجی بہبود کے 182 ملازمین فارغ

خیبرپختونخوا حکومت نے پراجیکٹ کے اختتام پر محکمہ سماجی بہبود کے 182 ملازمین کو فارغ کر دیا۔
محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے اے ڈی پی پراجیکٹ کے ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، فارغ کئے گئے ملازمین کی خدمات 5 سال قبل منشیات بحالی مراکز پراجیکٹ کیلئے حاصل کی گئی تھیں۔محکمہ سماجی بہبود نے بحالی مراکز کیلئے 182 ملازمین کی پراجیکٹ میں 2 بار توسیع بھی کی تھی، بحالی مراکز پراجیکٹ کے لئے بھرتی 182 ملازمین کا دورانیہ 30 جون کو ختم ہوجائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --