خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں مدرسے کی دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کےعلاقہ مداخیل میں مدرسےکی پرانی دیوار گرگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر مدرسے میں زیر تعلیم 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔