قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، دہشتگردی کے خاتمے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، دہشتگردی کے خاتمے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ

قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی نے پاکستان سے ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کے قوم کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں منظور کردہ متفقہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس کا اجلاس قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔کمیٹی نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ریاست کی پوری قوت کے ساتھ ایک تذویراتی اور متحدہ سیاسی عزم کی ضرورت پر زور دیا۔

کمیٹی نے دہشت گرد گروپوں کی جانب سے پروپیگنڈا پھیلانے، پیروکار بھرتی کرنے اور حملوں کی رابطہ کاری کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کمیٹی نے سکیورٹی فورسز کی مادروطن کیلئے قربانیوں کو سراہا۔

اجلاس سے بعض اپوزیشن ارکان کی غیرحاضری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی نے مستقبل میں مشاورتی عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سیاسی رہنماؤں، بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر، اہم وفاقی وزراء سمیت فوج اور خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --