وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایم ایل ۔ ون کو سرکاری وسائل سے تعمیر کرنے اور کراچی سے پشاور تک ٹریک کو دو رویہ کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ریلوے کی کارگو سروس انتہائی مناسب ہے اور حکومت اِس کی خدمات میں بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ تھر سے کوئلے کی منتقلی کیلئے چھوڑ سے تھر تک ایک سو چھ کلو میٹر طویل ریل کی پٹڑی بچھائی جائے گی۔