سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف مقامات پر کارروائیوں میں 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں 14 اور 15 مارچ کو کی گئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مہمند میں آپریشن کیا جہاں مؤثر انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران 7 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقامہ عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں کارروائی کی، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے 2 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شامل ہیں۔