غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے پاس پاکستان چھوڑنے کے لئے دی گئی مہلت میں اٹھارہ دن باقی رہ گئے ہیں۔حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو اس ماہ کی اکتیس تاریخ تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی ہے۔حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی اور واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔
