وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں یورپی یونین کے کاروبار کی حمایت کرنے اور انہیں ثمرات اور منافع کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے سمیت ان کے آپریشنز میں سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کیلئے یورپی یونین کی حمایت بالخصوص جی ایس پی پلس سہولت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس برآمدی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔فریقین نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ دینے اور باہمی مفاد پر مبنی تجارتی سرگرمیوں کا سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ڈاکٹر کیونکا نے کہا کہ یورپی کمپنیاں پاکستان کو کاروباری مواقع کے مرکز کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔