وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے بھر میں لیبر قوانین میں ترمیم کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے بھر میں لیبر قوانین میں ترمیم کرنے کی ہدایت

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو صوبے بھر کے محنت کشوں کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لئے لیبر قوانین میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔لاہور میں محنت کشوں کے حقوق کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کوایک مثالی صوبہ بنانے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے لیبر کالونیوں کی تعمیر کی ہدایت کی اور مزدوروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لئے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کی از سر نو تعمیر کا حکم دیا۔انہوں نے لاہور اور راولپنڈی میں مریم نوازWellness سنٹرز کے قیام کا بھی اعلان کیا جہاں کارکنان کو مزید علاج معالجے کے لئے بڑے ہسپتالوں میں بھیجنے سے پہلے صحت کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --