وفاقی وزیر اویس لغاری کا 6 سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا دعویٰ

وفاقی وزیر اویس لغاری کا 6 سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا دعویٰ

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے 6 سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا دعویٰ کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت گردشی قرض 2400 ارب ہیں جس میں سے 1200 ارب کا قرض ختم کرنے کے لیے بینکوں سے بات چل رہی ہے۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے 6 سال میں گردشی قرضے ختم کرنے کا دعویٰ بھی کیا.وزیر توانائی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کی حکومتی تجویز کو مسترد نہیں کیا بلکہ ان کے ساتھ میٹنگ اچھی رہی ۔

-- مزید آگے پہنچایے --