مسیحی برادری سیخ پا، شدید احتجاج،کردارکشی مہم بندنہ ہوئی توراست اقدام پر مجبورہونگے۔تفصیلات کیمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مسیحی برادری کی جانب سے جے سالک کالونی جی ایٹ میں شدیداحتجاج کیاگیا، مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پرنام نہاد سوشل میڈیاایکٹیوسٹ احتشام علی جٹ کی جانب سےمسیحی برادری کے خلاف فیس بک پروپیگنڈامہم،مسیحی مذہبی اور سیاسی شخصیات کی مسلسل کردار کشی کیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پرسماجی و سیاسی رہنماٶں سہیل رومی، راشد چوہان اور فیاض سلیم بھٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جعلساز اور نام نہاد سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ احتشام علی جٹ مسیحی برادری کیخلاف تسلسل کیساتھ ہرزہ سرائیوں کے علاوہ مسیحی مذہبی رہنماٶں کو بھی نشانہ بنارہاہے۔ مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذکورہ جعلساز مختلف سیاسی رہنماٶں پولیس اہلکاران وافسران اور دیگر لوگوں کو بھی اسی طرح نشانہ بناکر بلیک میل کرنے کی کوشش کرتاہے۔ جس کیخلاف وزیراعظم پورٹل پر شکایات درج کروائی گئی ہیں اور مذکورہ درخواستیں پولیس اور ایف آئی اے کے زیرنظر بھی ہیں جن پر فی الفور ایکشن لیتے ہوئے احتشام علی جٹ نامی جعلساز کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ مسیحی برادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئین اقلیتوں کو مساوی حقوق اور زندگی گزارنے اور مذہبی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کی ضمانت دیتاہے لیکن کچھ شرپسند امن و امان کوخراب کرنے، اقلیتوں میں اضطراب اور عدم تاتحفظ کے احساس بنتے ہیں۔ مظاہرین کایہ بھی مطالبہ تھا کہ مسیحی برادری،انکے مذہبی اور سیاسی رہنماٶں کی کردار کشی مہم بند کی جائے آئی جی اسلام آباد، وفاقی وزیرداخلہ سمیت مقتدر حلقے اس ظلم کا نوٹس لیں بصورت دیگر وہ راست اقدام پر مجبور ہوجائیں گے
