سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون، 75.6 ارب روپے کا سامان قبضے میں لے لیا گیا

سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون، 75.6 ارب روپے کا سامان قبضے میں لے لیا گیا

سمگلنگ کے خلاف جاری ملک گیر کریک ڈاون میں ایک سال کے دوران پچھہتر ارب ساٹھ کروڑروپے کا سمگل شدہ سامان قبضے میں لیا گیا ہے۔پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر تمام غیر قانونی راستوں کی بندش سمیت سخت سرحدی حفاظتی اقدامات نے اسمگلنگ پر قابو پانے میں مدد کی۔ملک بھر میں چون سے زائد مشترکہ چیک پوسٹوں نے اسمگل شدہ سامان کو آبادی والے علاقوں تک پہنچنے سے روکا جبکہ بلوچستان میں اسمگلنگ کے متبادل راستوں کو روکنے کے لیے مزید دو مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

دیگر اقدامات میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون، فیول پمپس کی ڈیجیٹلائزیشن، بلوچستان کے علاقے کنٹانی میں سمندری رکاوٹ اور قانونی پیٹرول پمپس کی شناخت کے لیے جی آئی ایس ایپلی کیشن شامل ہیں۔ادھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اہم سمگلنگ پوائنٹس پر پینتیس ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔دریں اثنا انسداد انسانی سمگلنگ مہم بھی تیز کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں چھ سو پانچ انسانی سمگلر گرفتار کئے گئے ، اڑتالیس بدعنوان افسران کو برطرف اور ایک سو پچپن کو بلیک لسٹ کیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --