پاکستان اور ترکی نے مختلف شعبوں میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ مفاہمت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان آج (ہفتہ) جدہ میں او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں طے پائی۔ملاقات کے دوران تازہ ترین جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
