خواتین آگے آئیں اور ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کریں،وزیراعظم

خواتین آگے آئیں اور ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کریں،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تعلیم یافتہ خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے آج اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں بھی خواتین کے تعمیری کردار کا اعتراف کیا۔وزیراعظم نے پاکستانی خواتین کو مواقع فراہم کرنے پر زور دیا تاکہ ان کی مکمل استعدادِ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جا سکے۔شہباز شریف نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طور پر خواتین کو خودمختار بنانے کیلئے کئے گئے اہم اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے سکولوں میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنانے کیلئے انہیں ماہانہ وضائف دیئے گئے۔

انہوں نے کہال کہ دو ہزار سترہ اٹھارہ میں پنجاب بھر میں اینٹوں کے بھٹے پر کوئی ایک بچہ بھی کام نہیں کر رہا تھا جبکہ نوے ہزار بچوں کو سکولوں میں داخلہ ہوا۔انہوں نے کہا خواتین کے خلاف تشدد کے حوالے سے پاکستان کا پہلا مرکز بھی مسلم لیگ نون کے سربراہ محمد نواز شریف کے زیر قیادت قائم ہوا۔

-- مزید آگے پہنچایے --