نائب وزیراعظم جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے

نائب وزیراعظم جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جمعے کو جدہ میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلی حکام فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کی نقل مکانی کے باعث بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اجلاس میں اسحاق ڈار فلسطینیوں کے نصب العین کے لئے پاکستان کے اصولی موقف اور مستقل حمایت کا اعادہ کریں گے۔

وہ مقبوضہ بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کریں گے اور فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کی ناقابل قبول تجویز کی مذمت کریں گے۔

اسحاق ڈار اجلاس میں فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی، جون انیس سوسڑسٹھ سے پہلے کی سرحدوں پرمشتمل خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کامطالبہ بھی کریں گے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے کونسل اجلاس کے موقع پرنائب وزیراعظم کی اوآئی سی کے اہم رکن ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --