رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر صدر اور وزیراعظم کے قوم کے نام پیغامات

رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر صدر اور وزیراعظم کے قوم کے نام پیغامات

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے خاص طور پر ظلم کا نشانہ بننے والے لاکھوں فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنے اور ان کے لیے آواز اٹھانے پر زور دیا۔انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کا اصل پیغام صبر، شکر، ہمدردی، بھائی چارہ اور قربانی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کے استحکام کے لیے دعا کریں تاکہ اسے دنیا کی اقوام میں اس کا جائز مقام مل سکے۔

صدر آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کی آمد پر پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اصلاح کا ماحول بنا کر اپنی زندگیوں کا آغاز کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں، مغفرتوں اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔ صدر نے قوم پر زور دیا کہ وہ اس مقدس مہینے میں ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے صدقہ جاریہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وسائل سے بڑھ کر غریبوں کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --