ہیلویتاس سوئس انٹرکوآپریشن کی تقریب، سیلاب زدگان کی بحالی اور سکلز فار ڈی سینٹ ایمپلائمنٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ

ہیلویتاس سوئس انٹرکوآپریشن کی تقریب، سیلاب زدگان کی بحالی اور سکلز فار ڈی سینٹ ایمپلائمنٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہیلویتاس سوئس انٹرکوآپریشن پاکستان نے کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں سکلز فار ڈی سینٹ ایمپلائمنٹ اور ائیرلی ریکوری سپورٹ (سیلاب زدگان کی بحالی سے متعلق) چلنے والے دونوں پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کرنا تھا۔ ان پراجیکٹس کی مالی اعانت سوئس سولیڈیریٹی، سوئٹزرلینڈ میں مقیم ڈونر اور ہیلویتاس نے کی جو ایک سوئس دو طرفہ این جی او ہے جو پاکستان میں 1982 سے متاثر کن ٹریک ریکارڈ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
تقریب میں کے پی اور سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ پارٹنرز،اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشن ٹریننگ اتھارٹی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ دو پارٹنر تنظیموں، ویر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے عملے نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔ دونوں پراجیکٹ مینیجرز نے اپنے منصوبوں کے سفر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جو کہ سندھ اور خیبر پختونخواہ کے اضلاع پشاور، ڈی آئی خان، ٹانک میں نافذ کیے گۓ،۔ اس موقع پر پینل ڈسکشن بھی ہوئیں جس میں اسکل ٹرینرز، سرکاری اسٹیک ہولڈرز، نے حصہ لیا۔
کے پی چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے قائم مقام چیف جناب اعجاز خان اور کیپٹن ریٹائرڈ میاں عادل، سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ نے خیالات کا اظہار کیا
اور ہیلویتاس کو پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی واحد دو طرفہ بین الاقوامی تنظیم کے طور پر تائید کی جبکہ 14 سے 18 سال کی عمر کے نوجوان ورک فورس کے عموماً نظر انداز کیے جانے والے گروپ کے لیے ہیلویتاس کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط ہنر کی بنیاد اور کام کے اچھے حالات کی مضبوط سمجھ ہمارے نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے اور انہیں مستقبل میں کامیاب کاروباری بنا سکتی ہے۔ ۔ تقریب میں سیلاب زدگان کی بحالی اور ای آر ایس پراجیکٹ کے اقدامات فلڈ پروف مکانات کی تعمیر کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
کنٹری ڈائریکٹر ہیلویتاس ڈاکٹر ارجمند نظامی نے بتایا کہ ہیلویتاس 1982 سے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ تنظیم کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہیلویتاس نوجوانوں کی ترقی کے لیے ہنر مندی کے شعبے میں کام جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ انسانی بحرانوں کی صورت میں اپنی خدمات میں اضافہ کرنے کی کوشش کرے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --