اسلام آباد کی مسیحی برادری کا فیس بک بلیک میل مافیا احتشام علی جٹ کے خلاف کارروائی کامطالبہ

اسلام آباد کی مسیحی برادری کا فیس بک بلیک میل مافیا احتشام علی جٹ کے خلاف کارروائی کامطالبہ

اسلام آبادمسیحی برادری کاشدیداحتجاج فیس بک بلیک میل مافیا احتشام علی جٹ کے خلاف کارروائی کامطالبہ، شہریوں کاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسیحی برادری کی جانب سے جعلساز سے عاجز آنے کی دہائی ۔ مذکورہ بلیک میلر مبینہ طور پر آئے روز کسی نہ کسی تھانے کی حدود میں شریف شہریوں کی عزت اچھالتا نظرآتاہے۔احتشام علی جٹ جعلساز نے مسیحی برادری کاجینا دوبھر کردیا ہے۔شہریوں کاکہناتھا کہ فیس بک اور سوشل میڈیا پر مسیحی برادری کے افراد کے نام لکھ کر ان پر بلاجوازالزامات کے تحت من گھڑت جرائم کا ذکر کرکے بلیک میل کرنے کی کوشش کرتاہے۔ بھتہ وصولی کے لیے دھمکیاں اس کا وطیرہ بن چکا ہے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان ،سہیل رومی،سلیم بھٹی،دانیال کھو کھر،مبیشر،نیعم مسیح،عباس مسیح اسلام آباد کی مسیحی برادری سمیت مذہبی رہنماٶں نے وزیراعظم پاکستان،وفاقی وزیر داخلہ سمیت ایف آئی حکام، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ فیس بک بلیک میل مافیا سے مسیحی برادری اور معصوم شہریوں کو چھٹکارا دلایاجائے اور جعلساز کے خلاف نوٹس لیا جائے اس نام نہاد شرفاء کے خلاف پیکا ایکٹ کے مقدمہ درج کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔

-- مزید آگے پہنچایے --