امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور اپنے کاروبار کو توسیع دینے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔واشنگٹن میں بین الحکومتی پروفیشنل گروپ کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے پیشہ وارانہ افراد ، آئی ٹی ماہرین اور کاروباری شخصیات کے درمیان بہتر رابطوں سے دونوں ملکوں کے درمیان برابر کے مواقعے پیدا ہوں گے۔
https://twitter.com/i/status/1562300639702548480
پاکستانی سفیر نے کہاکہ ہمیں تجارت ،سرمایہ کاری، صحت، توانائی ، موسمیاتی تبدیلی، ماحول دوست اور متبادل توانائی اور زراعت سمیت تمام شعبوں میں اشترا ک عمل کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایمازون میں چھ ہزار سے زائد پاکستانیوں کا اندراج کیا گیا جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ پاکستان کو آن لائن کاروبار کو توسیع دینے کی ضرورت ہے۔