ایم ڈی آئی ایم ایف پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی معترف

ایم ڈی آئی ایم ایف پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی معترف

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا نے پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تعریف کی ہے۔ سعودی عرب کے شہر العُلا میں ایک کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستانی حکومت معاشی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرض اور جی ڈی پی کا تناسب جو 73 فیصد تک پہنچ چکا تھا اب 65 فیصد کے قریب ہے۔ ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دُرست راستے پر گامزن ہے اور تمام تر مشکلات کے باوجود وزیر خزانہ اورنگزیب کو اپنا کام پسند ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --