پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم جاری

پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم جاری

سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور روک تھام کے لیے آگاہی مہم جاری، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے بلند عمارتوں سے مانیٹرنگ اور اعلانات کیے جارہے ہیں، اسکے علاوہ شہریوں کی آگاہی کے لیے مساجد سے اعلانات اور گھر گھر پمفلٹ کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے. پولیس افسران تعلیمی اداروں میں پتنگ بازی کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے لیکچرز دے رہے ہیں،واضح رہے کچھ عرصے سے پتنگ بازی اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 100زائد ملزمان کو گرفتار کرکے 30ہزار سے زائد پتنگیں اور 450سے زائد ڈوریں برآمد کی گئیں،آن لائن پتنگ فروشوں کے خلاف بھی مانیٹرنگ اور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، یاد رہےپتنگ بازی قابل تعزیر اور ناقابل ضمانت جرم ہے جس کی سزا3سال سے7سال قید اور 5لاکھ روپے تک جرمانہ ہے.پولیس ذمہ داران نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گااور ملوث پائے جانے والوں کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن عمارتوں کی چھتوں سے پتنگ بازی یا ہوائی فائرنگ ہو گی ان کے مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے اسلئے والدین اپنے بچوں کو اس جان لیوا کھیل سے روکیں،قانونی کارروائی کی صورت میں ان کا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے،اپنی وقتی خوشی کے لیے دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

-- مزید آگے پہنچایے --