پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر

پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پریوینیشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کل پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔

یاد رہے کہ درخواستیں وکیل عمران شفیق اور ریاست علی آزاد کے ذریعے دائر کی گئیں۔اس سے قبل آج سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --