دو گروپوں میں تصادم سے 5افراد جاں بحق

دو گروپوں میں تصادم سے 5افراد جاں بحق

ضلع ڈیرہ غازی خان میں دو گروپوں میں تصادم سے 5افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ڈی جی خان کے علاقے تمن کھوسہ میں پیش آیا، جہاں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ مرنے والے تمام افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردی گئیں جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --