ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،وزیراعظم

ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے، ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، جمروت میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی، سکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے 23 خوارج کو جہنم واصل کیا، خوارج سے لڑتے ہوئے 18 جوان جام شہادت نوش کر گئے، زخمی جوانوں سے ملاقات کی تو ان کے حوصلے بلند تھے، جوانوں کے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور غیر متزلزل عزم کی پوری قوم معترف ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --