وزیر اعظم کی بیلاروس کے صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیر اعظم کی بیلاروس کے صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے الیگزینڈر لوکاشینکو کو بیلاروس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ٹیلی فون پر گفتگو میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ان تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

گزشتہ نومبر میں صدر لوکاشینکا کے دورہ اسلام آباد کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں منسک کے اپنے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔صدر لوکاشینکو نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوستی اور تعاون کی موجودہ بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --