حکومت کو مشورہ ہےکہ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے فیصلے کریں، بلاول بھٹو

حکومت کو مشورہ ہےکہ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے فیصلے کریں، بلاول بھٹو

 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جوبھی نظام ہوجب حکمران اپنی مرضی شروع کردیں توپھرپورا نظام گرجاتا ہے۔اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تقریب سے خطاب ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاست عوام کے مسائل کی نہیں ہو رہی، حکومت کو مشورہ ہےکہ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے فیصلے کریں، پاکستان پیپلز پارٹی کا مزدوروں کے ساتھ جہدوجہد تین نسلوں سے ہے، تمام یونینز کی کامیابی پر خوش ہوں اور سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو آئینی نظام پیپلزپارٹی نے دیا ہے، لیبرز کو پیپلز پارٹی نے جو حقوق دیے ہیں، اسے پوری دنیا نے تسلیم کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی وجہ مزدوروں کی سپورٹ تھی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیبر کے ایجنڈے کو پروموٹ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے تنخواہوں، پنشن میں اضافہ کیا، مزدور کی ترقی کے ساتھ معیشت کی ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا نظام نہیں ہے کہ جہاں حکومت وہاں کی مرضی کے بغیر چل سکے، آپ انتخابات کریں یا نہ کریں، صدر ہو، وزیراعظم یا بادشاہ، یا امیر المومنین ہو، وہ نظام عوام کی مرضی پر چلتا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی پالیسی اپنے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق بناتے ہیں، کچھ نظام میں ایسے کرتے ہیں کہ انتخابات کرواتے ہیں، اور ان انتخابات میں عوام اپنی رائے ظاہر کر دیتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب حکمران اپنی مرضی کرنا شروع کر دیتے ہیں اور عوام کی خواہشات، مرضی اور ان کی امیدوں سے دور ہوتے جاتے ہیں، تو پورا نظام گر جاتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ آپ جتنا بھی کامیاب ہو جائیں، تاریخ میں ایسے بھی لوگ رہے ہیں کہ جو آدھی دنیا پر رائج کرتے تھے۔

-- مزید آگے پہنچایے --