ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیئے، جن کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 ہوگئی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.72 اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.2 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 ہے، جن میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 13 ہزار 118 اور خواتین ووٹرز 5 لاکھ 57 ہزار 626 ہیں۔تازہ ترین اعدادوشمار میں کہا گیا کہ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ہے، جن میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 24 لاکھ 11 ہزار 112 جبکہ خواتین ووٹرز 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 883 ہیں۔
ای سی پی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 37 ہزار 699 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز 31 لاکھ 1 ہزار 640 جبکہ خواتین ووٹرز 24 لاکھ 36 ہزار 59 ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 371 ہے، خیبرپختونخوا میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 853 جبکہ خواتین ووٹرز 1 کروڑ 3 لاکھ 4 ہزار 518 ہیں۔اس کے علاوہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 706 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 50 لاکھ 34 ہزار 499 جبکہ خواتین ووٹرز 1 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار 207 ہیں۔