190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے گیارہ بجے دن میں سنایا جائےگا۔ذرائع کے مطابق عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج  ناصر جاوید رانا کل جمعہ کے روز  ساڑھے گیارہ بجے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

خیال رہےکہ  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 3 مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی تاہم اس روز بھی  فیصلہ نہیں سنایا جاسکا اور مؤخر کردیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --