گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کی خاتون اول، رکن قومی اسمبلی اور پولیو کے خاتمے کی سفیر آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا کے مسائل، امن و امان کی صورتحال اور بالخصوص انسداد پولیو سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، ضلع میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔
دوران ملاقات بالخصوص پولیو کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی جامع حکمت عملی طے کرنے کی تجاویز پر بھی غور وغوض کیا گیا۔اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے بی بی شہید کے وژن کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور سے ویمن امپاورمنٹ، یوتھ انگیجنٹ اور بین المذاہب و المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو سراہا۔