وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج لاہور میں ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کا آغاز کیا۔اس پروگرام کا مقصد غریب والدین کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادی کی ذمہ داری باوقار طریقے سے ادا کر سکیں۔اس موقع پر اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے تمام نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پنجاب حکومت نے ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں اور پہلے مرحلے میں تین ہزار شادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’دھی رانی کارڈ‘‘ کا افتتاح بھی کیا جس کے ذریعے نئے شادی شدہ جوڑوں کو ایک ایک لاکھ روپے ملیں گے۔