سیکرٹری اطلاعات،بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کاابلاغی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

سیکرٹری اطلاعات،بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کاابلاغی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

سیکرٹری اطلاعات ونشریات امبرین جان اور پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات میں دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون اور عوام کی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے بات چیت میں وسیع تر شراکت داری اورمشترکہ تاریخی اور ثقافتی اقدار پر توجہ دی جس سے باہمی مفاہمت مستحکم ہو گی۔

سیکرٹری اطلاعات امبرین جان نے کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مشترکہ تاریخ کے علاوہ دیرینہ سفارتی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔انہوں نے مشترکہ پروڈکشنز اور خبروں کے تبادلے کے شعبوں میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن ، اے پی پی اور ریڈیوپاکستان سمیت ذرائع ابلاغ کے سرکاری اداروں اور بنگلہ دیش کے اداروں کے درمیان اشتراک عمل پرزوردیا۔ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے دونوں ملکوں کے درمیان کثیر جہتی تعاون کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کرنے پر حکومت پاکستان کوسراہا ۔

-- مزید آگے پہنچایے --