وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل تعلیم کی حمایت کرے۔
وہ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل دامہ ال یحییٰ سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے پاکستان سمیت تمام رکن ممالک میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی سے متعلق امور کا تبادلہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بدلتی ہوئی دنیا کے ساتھ ہم آہنگی کا خواہشمند اور تیار ہے۔
Foreign Minister asks Digital Cooperation Organization to support digital education for youth in #Pakistan @BBhuttoZardari @ForeignOfficePk @dcorghttps://t.co/9sOPgciHII pic.twitter.com/Qx5Xmtx0KQ
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) August 18, 2022
پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔
ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن سات رکنی فورم ہے جس میں بحرین، اردن، کویت، نائیجیریا، عمان، پاکستان اور سعودی عرب شامل ہیں جس کا مقصد مشترکہ ڈیجیٹل معیشت میں انٹرپرینیورشپ، کاروبار کی ترقی اور روزگار میں زیادہ سے زیادہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔