پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے امریکی لابنگ کمپنیز کے ساتھ معاہدوں کی چونکانے والی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں،رواں ماہ پی ٹی آئی نے امریکی کمپنی فینٹن آرلُک سے معاہدے کیا،پی ٹی آئی کی جانب سے سابق سی آئی اے اہلکار کی کمپنی کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں،مئی 2021 میں امریکی کمپنی کے ساتھ عمران خان کے سابق معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے میڈیا ہیڈ نے معاہدہ کیا، جبکہ پی ٹی آئی کیلئے مارچ 2022 کا معاہدہ سابق سفیر اسد مجید نے کیا، تعجب کی بات ہے کہ 7 مارچ کو خط موصول ہونے کے باوجود 22 مارچ کو تحریک انصاف سابق سی آئی اے کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رہی تھی، 27 مارچ کو پریڈ گرائونڈ میں خط لہرانے سے چند دن پہلے عمران خان امریکہ میں اپنا اچھا امیج بنانے کے لئے لابنگ فرم کے ساتھ معاہدے کیا،اگر امریکی حکومت نے دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا تو تحریک انصاف کو وہاں اپنی تشہیر کی ضرورت کیوں پڑی؟7 مارچ کو اگر دھمکی آمیز خط ملا تھا تو 22 مارچ کو امریکی لابنگ کمپنی سے معاہدہ کیوں کیا؟ بیرونی سازش کا بیانیہ بنانے کے لئے عمران خان نے پاکستان کے مفادات اور خارجہ تعلقات دائو پر لگا دئے،لیکن اپنا اور پی ٹی آئی کے اچھا امیج قائم رکھنے کے لئے وہ لابنگ کمپنیز کی خدمات حاصل کرتے رہے، ملک میں لوگوں کو امریکی غلامی سے آزادی دلانے کے دعویدار خود امریکا میں اپنا اچھا امیج بنانا چاہتے ہیں۔
سارا جہان پاکستان > قومی > پی ٹی آئی کے امریکی لابنگ کمپنیز کے ساتھ معاہدوں کی چونکانے والی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، شیری رحمان