منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک کے تمام خصوصی اقتصادی زونز میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وہ اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے نئے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی بجائے موجودہ زونز کو ترجیحی بنیادوں پر فعال بنانے پر زور دیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ گلگت بلتستان میں شمسی توانائی منصوبہ شروع کرنے میں چین کی شمسی توانائی کمپنیوں کو سہولیات فراہم کریں تاکہ وہاں توانائی کے مسائل پر قابو پایا جاسکے۔