پاکستان اور فرانس کے درمیان بہترین سفارتی و سیاسی تعلقات ہیں ، نکولس گیلی

پاکستان اور فرانس کے درمیان بہترین سفارتی و سیاسی تعلقات ہیں ، نکولس گیلی

پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان اس وقت سفارتی اور سیاسی بہترین تعلقات ہیں،پاکستان اور فرانس کے درمیان معاشی تجارتی،اقتصادی،سفارتی،تعلقات کو مزید مزید فروغ دیا جائے گا۔ فرانس کی بہت ساری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد فرانس میں مقیم ہے،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع مواقع اور صلاحیت موجود ہے۔پی آئی اے پروازوں کی بحالی ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ پاکستانی طلبا ء کی بڑی تعداد فرانس میں زیر تعلیم ہے۔پاکستانی طلبا ء اور طالبات کے لیے ویزا سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔فرانس پاکستان بزنس فورم کا قیام اہمیت کا حامل ہے،اس فورم کے قیام سے تجارتی شعبے میں تعاون بڑھا ہے۔۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے فرانس پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔سردار ظہور اقبال کی فرانس کے سفارت خانے آمد کے موقع پر فرانسیسی سفیر نے استقبال کیا۔ اس موقع پر فرانسیسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں فرانس کے صدر ایمونیل میکرون اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان جو ملا قاتیں ہو ئی ہیں وہ بہت ہی نتیجہ خیز ثابت ہو ئی ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہیں۔

ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار ظہور اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطے اور ملاقاتیں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مستقبل میں نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم ثابت ہوں گے۔ موجودہ سفیر نکولس گیلی کی خصوصی کاوش سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار کا بھی اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کیا، موجودہ حکومت نے فرانس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بہت کوشش کی ہے اور حالیہ کچھ عرصے میں دونوں حکومتوں کے درمیان اعلیٰ سطحی متعدد رابطے ہو ئے ہیں۔ سردار ظہور کا کہنا تھا کہ بڑی کمپنیوں کا سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنا طریقہ کا ر ہوتا ہے لیکن فرانس کے سفیر کے ساتھ درمیانے درجے کی کاروباری کمپنیوں کے حوالے سے بات چیت ہو ئی، انہوں نے کہا کہ فرانس میں پاکستانی نیشلنز کی کمپنیوں کو سہولت دی جائے، جو کمپنیاں اچھا کام کرہی ہیں ان کو کو پاکستان آنے کے لیے مو ٹیویٹ کیا جائے۔ خاص طور پر ڈیری کے شعبے میں فرانس میں اعلیٰ مہارت پا ئی جاتی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ان کمپنیوں کے پاس تکنیکی مہا رت کے ساتھ ساتھ مشینری بھی موجود ہے،پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ فرانس کے صدر میکرون پاکستان کا دورہ کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --