پنجاب حکومت کی جانب سے پانچ خواتین سمیت 69 افسروں کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے پی ایم ایس افسر عامر شاہین، محمد وسیم، فرخ طفیل، فیصل سلطان، صولت حیات وٹو، طارق عثمان، حافظ محمد سلیمان تنویر، عمر دراز، محمد مدثر نواز، علی باجوہ اور عبدالسلام عارف، محسن نثار، محمد عاطف، محمد جعفر، فرحان مجتبیٰ، کلیم یوسف، خرم امین، احمد ارشد، کنول صابر، نیاز احمد، سندس حارث اور آصف حسین کو گریڈ 18میں ترقی دی گئی۔اسی طرح محمد عدنان، واثق عباس، جمیل حیدر شاہ، مظفر مختار، حمید اللہ، محمد اعجاز، دلاور خان، احمد سلیم، خالد عباس، حافظ محمد عمران، نعمان علی، سلمان احمد، وقاص عظیم، رضوان محمود، اعجاز احمد، مدثر عارف، ساجد صفدر، محمد شفقت، محمد سلیم، محمد افضل اور جمشید اقبال ترقی سے سپرسیڈ ہو گئے ہیں۔
ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زکوۃ ارشد احمد، پی ایم ایس افسر بلال بن عبدالحفیظ، حیدر خان، محمد اطہر جاوید، انصر صغیر خان اور محمد اکمل ترقی سے ڈیفر ہو گئے جبکہ مبارک علی رضا، محمد اقبال، محمد عرفان خالد کو ترقی نہ مل سکی تاہم شوکت عباس، طارق محمود ملک، شاہد مجید،پی ایم ایس افسر فاروق احمدکو ترقی سے ڈیفر قرار دے دیا گیا۔اسی طرح غلام مرتضیٰ، محمد ذیشان ندیم، عائشہ یاسین، شرجیل شاہد، علیزہ ریحان، توقیر احمد، سفیان دلاور، سرمد حسین، حیدر عباس، سلمان ظفر، امبرین چوہدری، ساجد منیر اور محمد فضل عباس کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔