القادر ٹرسٹ کا کیس ہائیکورٹ جائے گا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں، علیمہ خان

القادر ٹرسٹ کا کیس ہائیکورٹ جائے گا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں، علیمہ خان

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگلے 3 سے 4 ماہ بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب یہاں سے سزا ہوتی ہے تو ہائی کورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا کیس ہائیکورٹ جائے گا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں

اگلے 3 سے 4 مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے 2 مطالبات ہیں لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ 2 مطالبات مانتے ہیں تو اتوار سے زرمبادلہ نہ بھیجنے کی کال واپس لے لیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --