وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یکجہتی، ہمدردی اور مساوات کا قیام ہی ایک بہتر اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے-انسانی یکجہتی کے بین الاقوامی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانی یکجہتی سے ہی غربت، ناانصافی اور معاشرتی ناہمواری کا خاتمہ ممکن ہے، حکومت پنجاب انسانی خدمت کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی تمام تر پالیسیاں اور منصوبے انسانیت کی خدمت اور کمزور طبقات کی فلاح کے لیے وقف ہیں، ہر طبقے کو ترقی میں شامل کر کے یکجہتی، بھائی چارے اور سماجی انصاف کے اصولوں کو فروغ دے رہے ہیں-وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ایسے معاشرے کی تشکیل کے لئے دن رات کوشاں ہیں جہاں ہر شخص کو برابری کے مواقع میسر ہوں، رنگ، نسل، مذہب اور قوم سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔