پولیو ورکرز کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

پولیو ورکرز کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جاری ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے ورکرز کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مزید محنت کی تلقین کی۔ عوام سے پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے اینٹی پولیو ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔ پنجاب کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام انٹری پوائنٹس پر موثر ویکسینیشن مہم یقینی بنانا ضروری ہے۔ ریلوے سٹیشن اور بس اڈوں پر بھی مسافر بچوں کی انسداد پولیو ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔ صوبے کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو ویکسینیشن مہم کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے۔ تمام اضلاع میں جاری ویکسنیشن مہم کے دوران ایس او پیز کے مطابق کولڈ چینج ٹرانسپورٹیشن یقینی بنائی جائے۔ پولیو وائر س کے ماحولیاتی نمونے ختم کرنے کے لیے بھرپور اور مؤثر پلاننگ ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ہسپتالوں اور نمایاں مقامات پر انسداد پولیو ویکسینیشن کے لیے خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --