یونان کشتی حادثہ، محسن نقوی کا پاکستانی شہریوں کی اموات پر تحقیقات کا حکم

یونان کشتی حادثہ، محسن نقوی کا پاکستانی شہریوں کی اموات پر تحقیقات کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔محسن نقوی نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار راجہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی واقعے کی تحقیقات کر کے 5 روز میں رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ ناقابل برداشت جرم ہے، ملوث مافیا اب تک کئی گھر اجاڑ چکا ہے، اس مافیا کی سرکوبی کیلئے ایف آئی اے بلاامتیاز ملک گیر ایکشن لے۔واضح رہے کہ یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے سے کم از کم 5 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں، جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے، ڈوبنے والی کشتی سے 39 افراد کو بچا لیا گیا، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --