جرمنی پاکستانی نوجوانوں کو اہم مہارتوں سے آراستہ کرتے ہوئے تعلیمی’ پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں میں شامل ہونے کے مواقع فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔اس بات پر اتفاق اسلام آباد میں پاکستان میں جرمنی کے سفیرALFRED GRANNASاور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
فریقین نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان نوجوانوں کے تبادلوں اور تعاون کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔جرمن سفیر نے پاکستانی نوجوانوں کیلئے اقدامات پر اپنے ملک کی حمایت کا اظہار کیا اوردوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ثقافتی تبادلوں کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے ملک بھر میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی شراکت داروں سے بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے جو نوجوانوں کو بہترین طریقوں اور پیشہ ورانہ نیٹ ورکس سے روشناس کراتے ہیں۔