ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو دی جانے والی گرانٹس کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔وزارت تعلیم کی جانب سے ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ ایچ ای سی نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران 156 سرکاری جامعات کو 301 ارب 43 کروڑ روپے کی گرانٹ دی ہے۔
ایوان کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے علاوہ صوبائی حکومتوں نے بھی اپنے صوبوں میں واقع یونیورسٹیز کو 26 ارب 60 کروڑ روپے کی گرانٹ دی ہے۔وزارت تعلیم کے مطابق صوبائی حکومتوں نے کُل 63 جامعات کو گرانٹ دی ہیں جن میں پنجاب کی 22، سندھ کی 28، خیبرپختونخوا کی 5 اور بلوچستان کی 8 جامعات شامل ہیں۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔