محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، چیمپئنز ٹرافی پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا

محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، چیمپئنز ٹرافی پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے تیار ہے، ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اچھی خبر سامنے آئے گی۔

گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے آج کا اجلاس ملتوی ہوگیا، جیسے ہی چیزیں حتمی طور پر طے ہوجائیں گی، سب بتادیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے، سب بہتر ہوگا، آنے والے دنوں میں قوم کی توقعات سے بڑھ کر فیصلے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت شرائط کے حوالے سے اس وقت کوئی بات نہیں کروں گا، آئی سی سی کے اجلاس میں فیصلوں کی منظوری کے بعد ہی حتمی بات کی جائے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --