صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی تعریف کی ہے۔اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا جس کے نتیجے میں 22 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔
صدر اوروزیراعظم نے کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 6 بہادرجوانوں کی شہادت پر افسوس کااظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ملک کے لئے جانیں قربان کرنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔