ایس آئی ایف سی ملک کی اقتصادی ترقی اور عالمی شراکت داریوں کو فروغ دینے میں مصروف

ایس آئی ایف سی ملک کی اقتصادی ترقی اور عالمی شراکت داریوں کو فروغ دینے میں مصروف

چین اور پاکستان دونوں ممالک ٹیکنالوجی منتقلی، تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ حال ہی میں منعقد ہونے والی چین، پاکستان تجارتی کانفرنس میں دونوں ممالک نے نئی شراکت داریوں کا آغاز کیا ہے۔

کانفرنس میں 40 سے زائد چین کاروباری اداروں کے نمائندوں اور 100 سے زائد پاکستانی کاروباری افراد شریک ہوئے۔ شاندونگ (چین) کے کاروباری نمائندوں نے مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں کی مصنوعات کا تعارف پیش کیا۔

کانفرنس میں پاکستانی کاروباری افراد کا شاندونگ کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین کے متعدد منصوبوں پر ابتدائی مذاکرات اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک نے معلومات کے تبادلے اور وسائل کے اشتراک سے پاکستانی مارکیٹ میں توسیع اورتعاون پر زور دیا۔

شاندونگ کے کاروباری اداروں کی 8ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو میں بھی شرکت کی ، چینی مندوبین نے پاکستان کی ساحلی پٹی آف شور ونڈ انرجی اور قابل تجدید توانائی کے لیے موزوں قراردیا۔ پاکستان نے چین کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ایس آئی ایف سی نے توانائی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --