زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست، پاکستان کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری

زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست، پاکستان کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری

پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔زمبابوے کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا، پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57  رنز پر ڈھیر ہوگئی۔گرین شرٹس کے خلاف ایک  موقع پر زمبابوے کا اسکور بغیر وکٹ گنوائے 37 رنز تھا۔ پھر ایسی وکٹیں گریں کہ صرف 20رنز  کے اضافے کے درمیان پورے 10 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے صرف 58 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے  ایک، ایک وکٹ لی۔زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے  چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔اوپنر عمیربن یوسف  22، صائم ایوب  36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --