چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری وآئی سی سی ایسوسی ایٹس ممبر کمیٹی کے چیئرمین مبشر عثمانی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پراجیکٹس پر پیش رفت کے حوالے سے بھی بتایا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پاکستان پر امن ملک ہےاور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے۔ سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے کے لیے بے تاب ہیں۔ محسن نقوی
محسن نقوی نے مزید کہا کہ تمام ممالک کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور ہم ہر ٹیم کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ۔ ملاقات کے موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور ایڈوائزر سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے