سیاسی کشیدگی بڑھنے سے اسٹاک مارکیٹ ’ کریش ’ کرگئی

سیاسی کشیدگی بڑھنے سے اسٹاک مارکیٹ ’ کریش ’ کرگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) پر اسلام آباد میں جاری سیاسی کشیدگی بڑھنے سے اسٹاک مارکیٹ ’ کریش ’ کرگئی، منگل کو کاروبار کے اختتامی لمحات میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3800 پوائنتس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو سیاسی کشیدگی کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ جس کے نتیجے میں ایک موقع پر 100 انڈیکس 97361 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، بعد ازاں بینکنگ سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی واپس آگئی ۔

صبح 11 بج کر 15 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1642 پوائنٹس یا 1.68 فیصد اضافے سے 99722.66 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تاہم دوپہر 12 بج کر 35 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2281 پوائنٹس یا 2.33 فیصد کی کمی سے 95797.90 پوائنٹس پر آگیا۔ بعدازاں مزید فروخت کے دباؤ سے 100 انڈیکس سیشن کے اختتام پر 95,500 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 2,908.69 پوائنٹس یا 2.97 فیصد کی کمی سے 95,171.09 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ کے اختتامی اوقات میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 3800 پوائنٹس کی کمی سے 94200 کی سطح پر دیکھا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --