اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی،جس سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ذرائع کے مطابق واقعے میں 5 رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہیں۔