پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد اور پنڈی کے راستے دوسرے روز بھی بند

پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد اور پنڈی کے راستے دوسرے روز بھی بند

پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں، انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد ایکسپریس وے اور مری روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہیں، جڑواں شہروں کے داخلی وخارجی راستوں کی کڑی نگرانی جاری ہے جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو بس سروس دوسرے روزبھی بند ہے، مریضوں کو اسپتالوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔

راولپنڈی سے پی ٹی آئی کا کوئی بڑا قافلہ تاحال اسلام آباد داخل نہ ہوسکا، روات، مندرہ، چکری اور 26 نمبرچونگی سمیت33 اہم داخلی راستوں پراضافی نفری تعینات ہے، راولپنڈی میں پولیس کے خصوصی دستوں کا گشت جاری ہے۔فیض آباد انٹرچینج، آئی جے پی روڈ اور ڈبل روڈ کنٹینرز لگا کر بند رکھے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل سروس بحال ہے اور ڈیٹا سروس بند ہے۔اس کے علاوہ امن وامان برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --